فلسطین نے امریکا سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

 
0
445

واشنگٹن، جنوری 01 (ٹی این ایس): فلسطین نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے پیش نظر امریکا میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے امریکا کے متنازع فیصلے کے بعد امریکا میں موجود اپنے سفیر کو وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجسنی ’’وفا نیوز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے فلسطینی اتھارٹی کے واشنگٹن میں تعینات سفیر حسام زملط کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلسطینی سفیر کو امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کے واپس بلایا جارہا ہے۔