سیکریٹری اطلاعات و آرکائیوز اورڈائریکٹر اطلاعا ت سندھ کی طرف سے کراچی اور سکھر پریس کلب کے الیکشن میں نو منتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد 

 
0
421

کراچی ،دسمبر 31 (ٹی این ایس): سیکریٹری اطلاعات و آرکائیوز سندھ عمران عطا سومرو ، ڈائریکٹر اطلاعات زینت جہاں نے کراچی پریس کلب اور سکھر پریس کلب کے الیکشن میں نو منتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر احمد ملک، نائب صدر مہناج الرب، سیکریٹری مقصود یوسفی، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان اور سکھر پریس کلب کے نو منتخب صدر جاوید میمن ،جنرل سیکریٹری نصراللہ ویسر اور دیگر عہدیداروں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ ان سے مکمل تعاون کریگا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرینگے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران و اراکین صحافت کے اعلی اصولوں کو مدنظر رکہتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پریس کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔