نااہل نواز شریف وجہانگیر ترین اپنی دکانیں بند ہونے کے بعد مریم نواز اور علی ترین کی شکل میں پرانے پیکٹ پر نیا لیبل لگا کرعوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، وقاص شوکت

 
0
387

کراچی ،دسمبر 31 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے کہا کہ پی ٹی آئی خاندانی سیاست کا رونا رونے والی آج خود اپنے اے ٹی ایم اورنااہل جہانگیر ترین کے بیٹے کو سیاست میں دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جو کہ اپنے آپ کو تبدیلی اور انصاف کی علمبردار سمجھتی ہے وہ عوام کو یہ بھی بتائے کہ جہانگیر ترین کو نااہل کرنے کی سزاکرپشن ، جھوٹ اور عدالت کو گمراہ کرنے کے سبب ملی تھی اور پوری پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی طرح عدالتوں میں جعلی دستاویزات جمع کرواتی رہی اور عدالت کے باہرسچ کا رونا روتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ نااہل نواز شریف اورنااہل جہانگیر ترین سیاست محض بزنس مین کی حیثیت سے کررہے تھے جن کا مشن صرف اور صرف اپنے اثاثے بڑھانا اور پاکستان کے عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرونے ملک آف شور کمپنیاں بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ نااہل نواز شریف اور نااہل جہانگیر ترین اپنی دکان بند ہونے کے بعد مریم نواز اور علی ترین کی شکل میں پرانے پیکٹ پر نیا لیبل لگا کرعوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئی گی اور اس کا بھرپور جواب 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کو دیگی۔