کراچی(ٹی این ایس) روپے نےڈالر کو صبح صبح ہی ’’رگڑا‘‘ لگا دیا

 
0
125

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں دو روز تک اضافے کے بعد پھرکمی دیکھی جارہی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.78 روپے کمی ہونے کے بعد ڈالر278.50 روپے پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھنے کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 3 روپے بڑھ کر 280 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار600 ہوگیا ہے۔