ضلع دکی میں پسماندگی اور نفرتوں کی سیاست کو چار سالوں میں دفن کرکے ترقی اور خوشحالی کی سیاست کو فروغ دیا ،سردار درمحمد ناصرکا دعویٰ

 
0
547

کوئٹہ ، دسمبر 22 (ٹی این ایس):صوبائی مشیر برائے سمال انڈسڑیز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء سردار درمحمد ناصر نے کہاہے کہ ضلع دکی میں پسماندگی اور نفرتوں کی سیاست کو چار سالوں میں دفن کرکے ترقی اور خوشحالی کی سیاست کو فروغ دیا مخالفین دکی کی ترقی دیکھ کر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، دکی میں سیاست اب آسان نہیں رہی،ہم نے ترقی کی سیاست کی بنیاد رکھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دکی میں میونسپل کمیٹی کے ممبران ،مختلف قبائل کے عمائدین اور شہریوں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔درمحمد ناصر نے کہاکہ 65سال سے دکی کو ترقی سے محروم رکھا گیا یہاں پر قبائل بنیادوں پر نفرتوں کی سیاست کی گئی دکی معدنیات سے مالا مال علاقہ ہے اس کے مسائل حل ہونے چاہیے تھا سردار درمحمد ناصر نے کہاکہ ہم نے سیاسی میدان میں کو د کر یہ عہد کہ دکی کی تقدیر بدلیں گے اللہ کے فضل وکرم ار
عوام کے بھر پور اعتماد سے آج دکی ضلع بھی بن گیا اور تحصیل بھی بنے جبکہ کروڑوں روپے کے فنڈز سے مختلف ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے انشاء اللہ دکی کو ایک خوبصورت شہر بھی دیں گے ہم نے عملی سیاست کرکے ثابت کیا کہ عزم لگن اور خلوص ہوتو بھر ترقی اور تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔