کروڑوں کے منصوبوں سے ژوب کی حالت اب بہتر ہوچکی ہے،صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل کا دعویٰ

 
0
13367

کوئٹہ، دسمبر 22 (ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریو نیو اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ ژوب کی ترقی کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبے شہر اور دیہی علاقوں میں جاری ہیں شہر کی حالت اب بہتر ہوچکی ہے رواں مالی سال میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع ہونگے مخالفین کے پاس دروغ گوئی کے علاوہ اورکچھ بھی نہیں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ژوب کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔جعفر مندوخیل نے کہاکہ موجودہ دور میں ژوب میں زیادہ فنڈز خرچ ہوا ہے اور لوگوں کے مسائل حل ہوئے ہیں ہمارے یہ فنڈ ز کسی کے جیب یا ہوا میں نہیں ہیں بلکہ یہ زمین پر ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں موجود ہے ۔جعفر مندوخیل نے کہاکہ ژوب میں اب کرائے پر لوگوں سے پروپیگنڈے کروائے جاتے ہیں یہ انتہائی مکروہ فصل ہے مخالفین اور ژوب کی ترقی کے دشمنوں کی لیس نہیں کہ وہ سیاسی میدان میں سیاسی انداز سے مقابلہ کریں ۔انہوں نے اب کرائے پر لوگوں کو خریدا کرکے ان سے کام لینا شروع کیا ہے مگر ہم واضح کرتے ہیں کہ عوامی سیلاب میں تنکوں کی طرح بہہ جائیں گے،ہمار ا کاروان عوام کی بھر پور اعتماد اور ہماری کارکردگی کی بناء پر رواں دواں ہے اور لوگ اس میں شامل ہوتے جارہے ہیں جعفرمندوخیل نے کہاکہ نئے سال پر ژوب کے عوام کو نئے منصوبوں کی نوید دیں گے ۔