سعودی شاہ فرمان محمد بن سلمان نےشہباز شریف کو ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا

 
0
324

لاہور ،جنوری01(ٹی این ایس):سعودی شاہ فرمان محمد بن سلمان نے تا حال وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف تا حال ابھی تک اس ملاقات کے منتظر ہیں جبکہ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے اہم شخصیات سے ملاقات کے دوران واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت کوئی این ار نہیں کروا رہی ۔سعودی شاہ فرمان محمد بن سلمان سے ملنے کے لئے درخواست کی تھی جس کے پیش نظر سعودی عرب میں اعلی شخصیات سے ان کی ملاقات کا اہتمام کرایا گیا ۔ لیکن شہبازشریف کے کئی روزسے سعودی عرب میں موجود ہونے کے باوجود ان کی ابھی محمد بن سلمان سے ملاقات نہیں ہو سکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بتایا کہ ان کی سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ۔