لاہور ، علاقے شیرا کوٹ میں چھاپے کے دوران 60 افراد گرفتار

 
0
410

اسلام آباد،جنوری01(ٹی این ایس):پنجاب کے شہروں لاہور اور فیصل آباد میں پولیس نے نیوائیرنائٹ پر جشن منانے والے ’منچلوں‘ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں چھاپے کے دوران 60 افراد کوگرفتار کرلیا۔منچلوں پر ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کاالزام ہے ۔ دوسری جانب فیصل آباد میں ہلڑ بازی کے الزام میں بھی متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ خیال رہے کہ نیوایئرنائٹ کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی اور ہزاروں پولیس اہلکاروں نے نیو ایئر کے موقع پر فرائض انجام دیئے۔ لاہورمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم سی سی پی او لاہور محمد امین وینس نے دیاتھا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیو ایئر نائٹ پر کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔