قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کا 39 واں اجلاس کل چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں ہوگا

 
0
349

اسلام آباد ،جنوری01(ٹی این ایس): قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کا 39 واں اجلاس کل منگل کو 11بجے چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں ہو گا، اجلاس کی صدارت کے چیئرمین میاں عبدالمنان کریں گے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اور ڈائریکٹر جرنل پاک پی ڈبلیو ڈی کراچی میں جاری منصوبوں پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ ایم ڈی این ایل سی جیکب لائن کمپلیکس منصوبہ کی تکمیل پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔