اسلام آباد ،جنوری01(ٹی این ایس): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس کل منگل کو اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سردار فتح محمد حسنی کریں گے ۔ اجلاس میں ریلوے کے مختلف منصوبوں پر غور کیا جائے گا جبکہ ریلوے کی اراضی کی الاٹمنٹ کے متعلق بھی غور کیاجائے گا۔