نوازشریف اورشہبازشریف کی سعودی عرب میں مصروفیات،حقائق سامنےآگئے

 
0
459

لاہور ،جنوری01(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سعودی عرب میں مصروفیات کے حقائق سامنے آگئے ہیں،سعودی ایجنسیزنے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف سے سعودی شہزادوں کی کرپشن بارے معلومات حاصل کیں،کیونکہ نوازشریف اور شہبازشریف سعودی شہزادوں کے پارٹنررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوسعودی عرب میں شہزادوں کی کرپشن بارے تحقیقات کیلئے بلایا گیا تھا۔

اسی لیے سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کواپنے خصوصی طیارے کے ذریعے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی شہزادوں کوکرپشن پرگرفتار کیاگیاہے۔جبکہ نوازشریف اور شہبازشریف سعودی شہزادوں کے پارٹنررہے ہیں۔اسی لیے سعودی ایجنسیزنے شریف برادران سے بھی معلومات حاصل کرنے کی ضرورت محسوس کی ۔جس کے باعث شریف برادران کوسعودی عرب میں سمن کیا گیا۔سعودی ایجنسیز نے شریف برادران نے شہزادوں کی کرپشن بارے پوچھ گچھ بھی کی۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوازشریف اور شہبازشریف کوسعودی حکام کی جانب سے کوئی پذیرائی نہیں ملی۔سعودی شاہی خاندان پہلے ہی شکارگاہیں قطری خاندان کودینے پرناراض ہیں۔