سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،سابق صدر آصف علی زرداری، سابق آرمی چیف راحیل شریف سمیت دیگر عسکری حکام کی شرکت

 
0
398

لاہور، جنوری 01  (ٹی این ایس): سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،سابق صدر آصف علی زرداری، سابق آرمی چیف راحیل شریف سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر)خالدشمیم وائیں راولپنڈی سے لاہور آتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ،آج ان کی نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق آرمی چیف راحیل سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔