وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارشہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے دفتر پہنچ گئے

 
0
346

لاہور جولائی 16 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارشہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے دفتر پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر میں شدید بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف سڑکوں پر پانی کی صورتحال کاکیمروں کے ذریعے معائنہ کیا اورنکاسی آب کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ نے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کا بھی مشاہدہ کیا۔ شدید بارش سے شہریوں کیلئے پیدا ہونے والی تکلیف کو خود محسوس کیا ہے۔ ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔ میں اس مشکل صورتحال میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ نکاسی آب کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہباز گل بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔