وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا موسلا دھار بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ۔

 
0
328

لاہور جولائی 16 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا موسلا دھار بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شملہ پہاڑی، بوہڑ والا چوک، مال روڈ، منٹگمری روڈ، لکشمی چوک، جی پی او چوک اوردیگر علاقوں میں شدیدبارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جا ئزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اوربچوں کو اپنی گاڑی میں بیٹھایا اورانہیں ان کے متعلقہ مقام پر پہنچایا۔ وزیراعلیٰ نے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جتنی جلدی ممکن ہوسکے نکاسی آب کا کام مکمل کیا جائے۔ نکاسی آب کے لئے تمام تر وسائل اورمشینری بروئے کار لائی جائے۔ وزیراعلیٰ کی انتظامیہ اور واسا حکام کوپانی کے نکاس کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت۔ انتظامی افسرا ن اورواسا حکام نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں خود موجود رہیں۔ بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس مستعدی سے کام کرے۔ لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے شہر میں پانی کے نکاس کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ شہر میں سفید ہاتھی نما منصوبہ بنانے والوں نے نکاسی آب کا بنیادی انتظام نہیں کیا۔  شہریوں کی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ میں عوام سے ہوں اورعوام کی مشکلات کے جلد ا زالے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کردیاہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔