اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی 2017 کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری

 
0
392

کراچی جنوری 2(ٹی این ایس)اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی 2017 کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔مجموعی طور پر اے این ایف کی پیشہ ورانہ کارکردگی قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہر لحاظ سے نمایاں رہی۔سال 2017 کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ سے متعلق 1172 مقدمات درج کئے گئے.جبکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث 27 غیر ملکیوں سمیت 1338 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.سال 2017 کے دوران 164.07 ٹن منشیات اور 56.358 ٹن ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کیا گیا.کارروائیوں کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث 9 ملکی جبکہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک توڑا گیا. اے این ایف کے کل 884 فیصلہ شدہ مقدمات میں سے 848 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں.933.448 ملین روپے کے اثاثہ جات منجمد، 21.14 ملین روپے مالیت کے اثاثہ جات ضبط جبکہ 0.582 ملین روپے مالیت کے اثاثہ جات قرق کئے گئے.سال 2017 کے دوران اے این ایف نے عوام میں منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کی غرض سے 364 مختلف قسم کی آگاہی سرگرمیاں منعقد کیں.سال 2017 کے دوران اے این ایف کے زیر انتظام چلنے والے بحالی مراکز میں 900 منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا گیا۔