شہر قائد میں نوجوان لڑکی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگادی۔

 
0
370
Woman gives birth to baby in rickshaw

کراچی 23 اگست 2020 (ٹی این ایس): ناردرن بائی پاس پر 20 سالہ لڑکی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگادی اور چیخ و پکار شروع کردی۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر لوگوں نے رکشہ ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

چھلانگ لگانے والی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے صدر سے کورنگی کیلئے رکشہ بک کرایا تھا لیکن رکشہ ڈرائیور اسے ناردرن بائی پاس کے راستے لے آیا۔ دوسری جانب رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے گھر کا راستہ بھول گئی اور اسے کافی دیر سے ادھر ادھر گھمارہی تھی۔

پولیس نے لڑکی کے گھر والوں سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ لڑکی کے گھر والوں سے بات چیت کرنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔