کراچی میں 2018کی پہلی نقب زنی کی واردات،نامعلوم ملزمان شراب کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے اور سی سی ٹی وی کیمرے لے اڑے

 
0
415

کراچی جنوری 2(ٹی این ایس)کراچی میں 2018 کی پہلی نقب زنی کی واردات ماڑی پور میں رونما ہو گئی،نامعلوم ملزمان شراب کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے اور سی سی ٹی وی کیمرے لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے روڈ پر قائم شراب کی دوکان کے تالے توڑ کر6 نامعلوم ملزمان دکان میں موجود لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے،جبکہ نقب زنی کی واردات کے دوران ملزمان نے چوکیدار کو باندھ کر دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نکال لئے،،دکان کے مالک کی جانب سے پولیس کو واقعے کی درخواست دی جا چکی ہے،تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔