ایف آئی اے  کے انسداد کرپشن سیل نے ڈپٹی ڈی جی لینڈ سمیت سی ڈی اے کے چار افسران کو گرفتار کرلیا

 
0
500

اسلام آباد، جنوری 01 (ٹی این ایس): ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے ایک بڑی کاروائی انجام دیتے ہوئے سی ڈی اے کے چار افسران اور اہلکار وں کو  گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  ایف آئی اے کے انسداد کرپشن سیل کے اہلکاروں نے ڈپٹی ڈی جی لینڈ عبدالسلام شاہ، اے ڈی اصغر علی، لینڈ ایڈمن آفیسر راجہ شعیب ملال، اور مبشر شاہ  کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ان پرسیکٹر آئی الیون ٹو میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ مقدمے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اسد علی اور خضر حیات بھی شامل ہیں۔