قلات: قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی 

 
0
324

کوئٹہ،جنوری02 (ٹی این ایس): قلات کے علاقے میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق ایک زخمی لیویز کے مطابق منگل کو قلات کے علاقے سوراب میں زہری کراس کے مقام پر تیز رفتار کار انجیئرہ میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں دو افراد کی شناخت عبدالباری اور تاج محمد کے ناموں سے ہوئی ہے لیویز کے مطابق گاڑی کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہیں۔