سعودی شہر جازان پر  یمن کے حوثی باغیوں کے مارٹرحملے سے ایک پاکستانی شہر ی جاں بحق

 
0
392

ریاض ، جنوری 02 (ٹی این ایس): سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان پر  یمن کے حوثیوں کے مارٹرحملے سے ایک پاکستانی شہر ی جاں بحق ہو گیا ہے ۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے مارٹر حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے ۔سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل یحی القہطنی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسزحوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی اطلاعات ملنے کے فوری طور پر وہاں پہنچے تھے جہاں رہائش پذیر پاکستان کا شہری جاں بحق ہوگیا ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کے اس حملے میں تین مکانوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔