وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچ گئے،

 
0
507

اسلام آباد ،جنوری08(ٹی این ایس):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچ گئے۔ سیالکوٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ اپنے دورہ سیالکوٹ کے دوران وزیراعظم سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سیالکوٹ۔لاہور موٹر وے منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔