حلقہ پی پی20 چکوال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل منگل کو ہوگی

 
0
38273

چکوال ،جنوری08(ٹی این ایس):پنجاب کے حلقہ پی پی20 چکوال میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کل منگل کو ہوگی،پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،میں پانچ امیدواروں میں میدان لگے گا، امیدواروں کے پانچ آبائی پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ترین اور 50 حساس ترین ہیں، حلقہ میں فوج اور رینجرز کو بھی تعینات کر دیا گیا ۔ریٹرننگ آفیسرچکوال آفیسر تنویر الحسن کے مطابق حلقہ پی پی بیس میں 279400 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،حلقہ پی پی 20 چکوال ایک کی نشست ن لیگ کے ایم.پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

حلقہ میں پانچ امیدواروں میں میدان لگے گا،ن لیگ،پی ٹی آئی،اے این پی،تحریک لبیک پاکستان،پاکستان تحریک انسانیت کے امیدوار میدان میں ہیں۔ 237 پولنگ اسٹیشن اور 596 بوتھ بنائے گئے ہیں جو میونسپل کمیٹی چکوال.میونسپل کمیٹی بھون اور 17 یونین کونسل پر مشتمل ہیں،پانچ امیدواروں کے پانچ آبائی پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ترین اور 50 حساس ترین ہیں۔ جن میں فوج اور رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ریٹرننگ افیسر کے مطابق ضمنی الیکشن اور پولنگ ڈے کے موقع پر تحصیل چکوال،کلرکہار میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا.۔حلقہ میں پولنگ سٹاف کے لئے محکمہ تعلیم کے دو ہزار سے زائد ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔279400 ووٹرز میں سے 26 سرکاری ملازمین نے پوسٹل بیلٹ جاری کرائے ہیں۔