سی آئی اے ،ایران میں حالیہ ہنگاموں اور احتجاج میں ملوث ہونے کی تردید

 
0
368

واشنگٹن،جنوری08(ٹی این ایس): امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے ایران میں حالیہ ہنگاموں اور احتجاج میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیونے کہا کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے پیچھے سی آئی اے کا ہاتھ نہیں ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ احتجاج کے پیچھے اسرائیل اور سعودی عرب ملوث ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں سی آئی اے سربراہ نے کہا کہ ایران کے معاشی حالات بہت خراب ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ از خود سڑکوں پر احتجاج کے لیے آئے یہ لوگ بہتر زندگی کا مطالبہ کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خراب حالات کی ذمہ دار ایران حکومت خود ہے جو عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔صدر ٹرمپ کے حوالے سے شائع کتاب کے حوالے سے مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیے مکمل طورپر اہل ہیں وہ ذہنی مریض نہیں بریفینگ کے دوران وہ بہت سنجیدہ ہوتے تھے۔ وہ معاملات کی پیچیدگی کو سمجھتے ہیں اور بریفنگ کے دوران وہ بہت مشکل سوالات بھی کیا کرتے تھے۔