امریکا کی تنہائی میں اضافہ‘یورپی یونین کی ایرانی وزیرخارجہ کو دورے کی دعوت

 
0
1442

برلن ،جنوری08(ٹی این ایس): ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے انتہا پسندانہ اقدامات اور بیانات سے امریکا عالمی برادری میں تنہائی میں اضافہ ہورہا ہے یورپی یونین نے ایرا ن میں حکومت مخالف حالیہ پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ایرن سے بات چیت کا اعلان کیا اور اس سلسلہ میں ایرانی وزیر خارجہ کو اگلے ہفتے دورے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جرمن وزیر خارجہ”سگمار گیبرئیل“ اور یورپی یونین کی خا رجہ پالیسی کے چیف کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک اس بات پرمتفق ہیں کہ اگلے ہفتے ایرانی وزیر خارجہ کو بلا کر حالیہ مظاہروں پر بات چیت کی جائے اور مسئلے کا حل نکالا جائے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہم حقوق کی آزادی کے لیے ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایران بھی ایسا کرے۔انہوں نے مزید کہا برلن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہنمائی نہیں کرے گا۔