مدارس کی تعلیمی اور فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، مفتی محمد نعیم

 
0
2202

کراچی جنوری 8(ٹی این ایس) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس دینیہ کی تعلیمی وفلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، مدارس کسی بھی حکومتی تعاون کے بغیر مفت تعلیم کو عام کرنے میں مصروف ہیں، مدارس کیخلاف دہشتگردی کا پروپیگنڈے دم توڑ چکے ہیںَ ۔ان خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے پاکستان تحریک انصاف خواتین وننگ اور یوتھ وننگ کے مشترکہ وفد سے ملاقات میں کیا۔

وفد نے ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول کے ہمراہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ وطن عزیز کیخلاف عالمی سطح پر سازشوں کے جال بچھائے جارہے ہیں ایک طرف بھارتی جارحیت کے ذریعے کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب امریکا دھمکیوں سے پاکستان پر دباؤ بڑھنا چاہتاہے ،

انہوں نے مزید کہاکہ مدارس دینیہ دہشتگردی کے نام سے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جس میں الحمد اللہ دشمن عناصر ناکام ہوچکے ہیں جو لوگ غیروں کی ایماپر مدارس کو دہشتگردقرار ددینے والے تھے آج وہ اپنے بیانات پر شرمندہ ہیں ،مدارس کیخلاف کوئی پروپیگنڈہ نہ پہلے کامیاب ہوا اور نہ کبھی ہوسکتاہے ،

انہوں نے کہاکہ پاکستان کیخلاف امریکی عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں ، یہود ونصریٰ کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں بن سکتے ہیں امریکا نے دنیا بھر میں چن چن کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا اب عالم اسلام کو امریکا کیخلاف متحدہونا ہوگا، موجودہ حالات میں ملک سے سیاسی خلفشار کا خاتمہ کرکے سیاستدان و حکمرانوں ، سیاسی ومذہبی رہنماوں اور مسلح افواج کو متحد ہوکر امریکی عزائم کو خاک میں ملانے کی ضرورت ہے۔