ڈاکٹر طاہر القادری کا قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کی نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان

 
0
395

لاہور جنوری 10(ٹی این ایس): قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زینب کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے کے اس واقعہ نے قوم کو یک زبان ہو کر زینب کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ سیاسی ، سماجی رہنما اور یہاں تک کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی زینب کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ایسے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 7 سالہ زینب کی نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں قوم کی بیٹی زینب کا نماز جنازہ خود پڑھاؤں گا۔ زینب کی نماز جنازہ قصور کے کالج گراؤنڈ میں ڈھائی بجے ادا کی جائے گی۔