زینب قتل کیس ،ملزم کی نشاندہی کرنے والے شخص کے لئے ایک کروڑ روپے کا انعام ،شہباز شریف

 
0
591
لاہور جنوری 11(ٹی این ایس): خادم اعلی پنجاب شہباز شریف نے زینب قتل کیس میں ملزم کی نشاندہی کرنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔جو شخص فائرنگ کے ساتھ جاں بحق ہوئے ہیں ان کے لواحقین کو30’30لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔خادم اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمرے قصور تک لگائے جائیں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع آئے اور جرائم کے کم سے کم واقعات رونماء ہوں اس کے علاوہ شہباز شریف نے قصور میں ہونے والے 12کیس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ہیں ۔