پنجاب بھر میں 774ٹریفک حادثات میں08ا فراد جاں بحق 859زخمی

 
0
311

لاہور جنوری 11(ٹی این ایس)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے 774 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں08افراد جاں بحق جبکہ 859 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں327افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 370ڈرائیور،17کم عمرڈرائیور،114مسافراور375پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت219متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں82متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگو جرا نوالہ 59حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل859متاثرین میں708مرد اور151خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں125فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور529افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 205زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں613موٹر سائیکلز،122آٹو رکشے،74موٹر کاریں،12مسافربسیں،45وین،34ٹرک اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔