تین بار وزیر اعظم بننے والا نواز شریف پرچی کے بغیر پریس کانفرس تک نہیں کر سکتا،عمران خان

 
0
341

لاہور جنوری 12(ٹی این ایس):نواز شریف نے مجھے اب تک بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے،نواز شریف کو فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے،تین بار وزیر اعظم بننے والا برچی کے بغیر پریس کانفرس تک نہیں کر سکتا۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔یہ کہتے ہیں کہ عمران خان مجھے گالیا ں دیتا ہے جب کہ میرا ان کو کرپٹ کہنا ان کو گالی لگتا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پرچی کے بغیر ایک پریس کانفرس تک نہیں کر سکتے۔تین بار وزیراعظم بننے والا نواز شریف اوبامہ کے سامنے پرچی کے بغیر بات نہیں کر سکتا۔کیا ایسے شخص کو لیڈر کہنا چاہئیے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کبھی لیڈر تھے ہی نہیں ان کو تو فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے جنھوں نے اسے لیڈر بنایا کیونکہ وہ فوج کے لاڈلے تھے۔