ڈسکہ جنوری 12(ٹی این ایس): پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کواس دنیا سے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے ان کی6ویں برسی 14جنوری کو منائی جائیگی محض نو بر س کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ارفع کریم رندھاوا 2فروری 1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں انہوں نے کم عمر ی میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی انہیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعد اعزازات سے نوازا گیا ارفع کریم کو 22دسمبر2011کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ میں داخل کروایاگیاجہاں پر وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری 2012ء کو انتقال کرگئیں ۔