عمران خان نے جو کچھ ڈکلیئر کیا وہ سب غلط ہے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا، جب الیکشن لڑوں گا تو اپنے اثاثے ڈکلیئر کروں گا: بلاول

 
0
347

کراچی، جنوری 15 (ٹی این ایس): بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو کچھ ڈکلیئر کیا وہ سب غلط ہے، انہوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا، جب الیکشن لڑوں گا تو اپنے اثاثے ڈکلیئر کروں گا، نا کام لیگ نے بلوچستان کو نظر انداز کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام سوچ رہے ہیں بچوں کو کیسے محفوظ رکھیں؟، پاکستان میں ایسے واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے گئے۔ انہوں نے کہا ایجوکیشن اور آگاہی سب سے اہم کام ہے، سماجی تنظیمیں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا سندھ میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کریں گے، بچوں کے لیے آگاہی کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا پہلے بولنے سے ڈرتے تھے، اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے، قصور جیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا چاروں صوبے بچوں کے تحفظ سے متعلق معلومات نصاب میں شامل کریں۔