نئی دہلی جنوری 17(ٹی این ایس)بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان نے کہا ہے کہ سوناکشی سنہاکے علاوہ کوئی بھی اداکارہ ’دبنگ 3‘ کا حصہ نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ارباز خان اپنی فلم ’دبنگ3‘ سیریز کے نئے حصے پر طویل عرصے سے کام کررہے ہیں، جہاں اس سیریز کی پہلی ہی فلم سے سلمان خان اس میں مرکزی کردار ادا کرتے آرہے ہیں، وہیں نئی فلم میں اداکاراؤں کی کاسٹنگ کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں۔جبکہ فلم ’دبنگ 3‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے ساتھ بہت سی اداکاراؤں کا نام جوڑا گیا جن میں پرینیتی چوپڑا اور مونی روئے شامل ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا پہلی 2 فلموں میں سلمان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔