بھلے حکومت کی مدت میں چند دن ہی رہ گئے ہوں مگر انصاف کے لئے این دن بھی بڑا ہوتا ہے، خورشید شاہ کا مال روڈ مشترکہ ریلی سے خطاب

 
0
368

لاہور، جنوری 17 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم انصاف مانگ رہی ہے حکومت کے خلاف ہم سب ایک ہیں ،انصاف کے لیے ایک دن بھی بڑا ہوتا ہے۔
لاہور میں مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتےہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم انصاف مانگنے آئے ہیں یہ احتجاج نہیں ہے،ہم آج سانحہ ماڈل ٹاون میں قتل کیے گئے افراد کیلیے انصاف مانگ رہے ہیں،معصوم زینب انصاف مانگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت ہو۔سید خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ شہادت کیا ہوتی ہے ؟حکمرانوں سے شہیدوں کے لہو کا حساب مانگ رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں آئین وقانون کے تحت لوگوں کوانصاف ملے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جس ریاست میں انصاف نہ ہو وہ تباہ ہوجاتی ہے،ملک میں امیر غریب قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔