پاکستان پوسٹ اور یو بی ایل کے درمیان رقوم کی منتقلی اور بغیر برانچ بینکنگ کےجدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

 
0
1010

اسلام آباد، جنوری  18 (ٹی این ایس):پاکستان پوسٹ اور یو بی ایل کے مابین رقوم کی منتقلی اور صارفین کے اعتماد کو مزید بہتر بنانے کے لیے بغیر برانچ بینکنگ کے ذریعے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی مفاہمتی یاداشت پر وفاقی سیکرٹری پوسٹل سروسز ڈاکٹرثاقب عزیز اورپاکستان پوسٹ کی ڈائریکٹر جنرل و چیرپرسن روبینہ طیب اور یو بی ایل کی صدرو چیف ایگزیکٹو افسر سیما کمال نے دستخط کیے۔

اس موقع پر روبینہ طیب نے کہا کہ یو بی ایل کے ساتھ مل کر ایک وسیع نیت ورک صارفین کو فراہم کرنے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر ثاقب عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ اپنے صارفین کو بااعتماد اور جدید نظام کے زریعے کے تحت سہولیات۔کی فراہمی کیلے نئے اقدامات کرنے جا رہا ہے۔