میری زندگی ایک عام آدمی کی زندگی سے بڑھ کر نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

 
0
541

کو ئٹہ ،جنوری19 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ میری زندگی ایک عام آدمی کی زندگی سے بڑھ کر نہیں ، ان کے نزدیک عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کے اپنے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر ہے۔ لہذا ان کے آمد و رفت کے دوران عوام کو ٹریفک کی بندش اور پروٹوکول کی صورت میں کوئی تکلیف نہیں ہونی چائیے۔ آئی جی پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزراء اعلیٰ کی آمدورفت کے دوران زیرو ٹریفک کی پالیسی ختم کی جائے اور ان کی آمدورفت کے دوران دو طرفہ ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔