لاہور ،جنوری19(ٹی این ایس):کامیڈی کنگ امان اللہ خان ان دنوں طبیعت خرابی کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن اسپتال میں بھی وہ قہقہوں کے بادشاہ نکلے اور عیادت کرنے آئے ساتھی فنکاروں کے قہقہے لگوادئے۔ تفصیلات کے مطابق طبیعت خرابی کے باعث امان اللہ خان لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ عیادت کے لیے آئے ساتھی فنکاروں کو امان اللہ خان نے بیماری کی حالت میں بھی ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے امان اللہ خان نے کہا کہ میری طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے ، اسپتال میں موجود تمام ڈاکٹرز میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں اور بہت پیار بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ ڈاکٹرز تو مجھے یہاں سے نکالنا چاہ رہے ہیں لیکن میں نہیں جانا چاہ رہا کیونکہ باہر بہت سردی ہے۔ جس پر وہاں موجود تمام لوگوں کے قہقہے لگ گئے۔