مال روڈ شو فلاپ تھا،تحریک انصاف کے اہم رہنما نے اعتراف کرتے ہوئے وجہ بھی بتا دی

 
0
527

اسلام آباد،جنوری19(ٹی این ایس):مال روڈ شو فلاپ تھا،تحریک انصاف کے اہم رہنما نے اعتراف کرتے ہوئے وجہ بھی بتا دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنما نے مال روڈ شو فلاپ ہونے کی وجہ بتا دی۔ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں مال روڈ شو فلاپ تھا۔مجموعی طعر پر جو فیصلے کئے گئے ان میں کچھ خامیاں رہ گئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اپنا جلسہ سمجھ کر نہیں آئے ۔

تاہم اس جلسے کا مقصد ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف دلوانا تھا۔اور انصاف کے حصول کے لیے ہم طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔اورمال روڈ جلسے کا مقصد بھی ماڈل ٹاؤ ن شہدا کے قاتلوں کو انصاف دلوانا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ایسی ترمیم کی گئی جو اسلام کی روح کے منافی تھی۔یاد رہے کہ17جنوری کو مال روڈ پر ماڈل ٹائون کے شہدا کو انصاف دلوانے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سےاحتجاج کیا گیا تھاجس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اآصف علی زرداری،پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جب کہ شیخ رشید نے بھی شرکت کی تھی۔