اسلام آباد ،جنوری19(ٹی این ایس):قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے منو بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی ادبی اور صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منو بھائی ایک عظیم ادبی اور سیاسی سوچ کے حامل انسان تھے جو ہم سے جدا ہوگئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک منو بھائی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔