وزیر داخلہ کا گوادر پہنچ کر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ل،گوادر ایکسپو 2018 کے انتظامات پر بریفنگ لی

 
0
304

گوادر،جنوری 19 (ٹی این ایس):وفاقی وزیر داخلہ و ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر پہنچ کر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور گوادر ایکسپو 2018 کے انتظامات پر بریفنگ لی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق سی پیک منصوبہ پر صحافیوں کو بریف بھی کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا اس موقع پر وہ نوجوانوں سے گھل مل گئے ۔ نوجوانوں سے استفسار کہ کیا گوادر بدلا ہے؟ گوادر بہت اور تیزی سے بدل رہا ہے ۔جس پر نوجوانوں نے جواب دیا کہ ہماری دعا ہے مسلم لیگ ن دوبارہ جیتے تاکہ ترقی جاری رہے۔