ریلوے کی طرف سے مسافر خاتون کے الزام کا نوٹس،پاور وین کے آپریٹر کوگرفتار اورخاتون کا ابتدائی میڈیکل کروا لیا گیا، فرانزک ٹیسٹ کروایا جائیگا،ترجمان پاکستان ریلویز

 
0
738

لاہور،جنوری 19 (ٹی این ایس): پاکستان ریلویز نے تیز گام کی پاور وین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی خاتون کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔

ترجمان ریلویز کے مطابق پاور وین کے آپریٹر کو تحویل میں لے لیا گیا اور خاتون کا ابتدائی میڈیکل کروا لیا گیا، فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔تحقیقات کی نگرانی ڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق جمال خان کریں گے، الزام ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

ترجمان کے مطابق تین خواتین نے کراچی سے بغیر ٹکٹ تیز گام کی پاور وین میں سفر کیا، ٹکٹ چیکر کے جرمانہ کرنے پر ایک خاتون ز کا الزام سامنے آیا، ادارے کے امیج کو خراب کرنے والے ملازمین کو ہرگز معاف نہیں کریں، سخت اور عبرتناک سزا دلوائی جائے گی،معاملہ افسوسناک ہے، زیادتی کی کوشش پر خواتین کو شور مچانا اور ٹرین مینیجر سمیت دیگر عملے کو شکایت کرنی چاہئے تھی۔مسافروں سے گزارش ہے کہ محفوظ اور باسہولت سفر کے لئے بغیر ٹکٹ اور ٹرین کے غیر مجاز حصوں میں سوار نہ ہوں۔