شمالی افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے مرکز میں تبدیل ہورہاہے۔ روس

 
0
305

نیویارک ،جنوری 20(ٹی این ایس):روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے مرکز میں تبدیل ہورہاہے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ شمالی حصے میں داعش کا افغان ونگ قیادت کر رہا ہے۔لاروف نے کہا کہ صورتحال ممالک کو کمزور اور نوجوان نسل کو متاثر کر رہی ہے اور اس خطرے سے نمٹنا ہوگا جبکہ ایران نیو کلیر ڈیل امریکا کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک فریق کی دستبرداری کی صورت میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا جبکہ امریکا کی دستبرداری سے ایران جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا تاہم ٹرمپ نے ڈیل میں موجود خامیاں دور کرنےکی بات کی اور یہ فیصلہ کن لمحہ ہے۔