پاکستان کی سعودی عرب سے پاکستانی کارکنان سے زیادہ سے زیادہ خدمات حاصل کرنے کی اپیل

 
0
408

ریاض ،جنوری 20(ٹی این ایس):ذرائع کے مطابق پاکستان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب مختلف شعبوں خصوصاً تعمیراتی خدمات کیلئے پاکستان سے زیادہ سے زیادہ کارکن درآمد کرے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ سعودی وژن 2030کی بدولت مذکورہ شعبوں میں ہزاروں ملازمتیں نکلیں گی ۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ریاست پاکستان عملے سے استفادہ کرے۔ پاکستان کے وزیرتجارت پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان اپنے یہاں ایک تربیتی مرکز قائم کرے گا تاکہ پاکستانی کارکنان کو سعودی عرب میں ملازمت کے تقاضوں کے مطابق انہیں تیار کیا جاسکے۔ ابلاغی رپورٹوں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو اپنے یہاں آئل ریفائنریاں قائم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔