سعودی عرب میں مقیم یمنیوں کا2 بلین ڈالر سعودی امداد پر اظہار تشکر

 
0
385

ریاض ،جنوری 20(ٹی این ایس): سعودی عرب میں مقیم یمنیوں نے شاہ سلمان کی یمن کو دی گئی 2 بلین ڈالر کی امداد پر اظہار تشکر ادا کیا ۔ شاہ سلمان نے یمن کے سینٹرل بینک کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ یمن میں جنگ میں لڑنے والے یمنیوں کی زندگیوں کو آسان کریں ۔ یمن کے سینٹرل بینک کو سعودی سینٹرل بینک سے جو 3 بلین ڈالر تک کی امداد جاری ہوئی ہے اس سے یمنی ریال کی قیمت امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھی بہتر ہو جائے گی جو کہ یمن کی اکانومی کو بہتر بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ شاہ سلمان کے فیصلے پر کمنٹ کرتے ہوئے کئی یمنی لوگوں نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ سلمان کے اس فیصلے سے سعودی عرب اور یمن کے تعلقات پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔