عمران خان، شیخ رشید کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، 4 فروری تک پارلیمنٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

 
0
1308

لاہور، جنوری  20 (ٹی این ایس):   عمران خان اور شیخ رشید نے 4 فروری تک پارلیمنٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور  سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی دبئی میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

دونوں رہنما 2 دن سے دبئی میں موجود ہیں اور اس دوران انہوں نے اہم سیاسی ملاقاتیں کیں۔ طلعت حسین کا دعوی ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید نے 4 فروری تک پارلیمنٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ 4 فروری کے بعد کسی بھی قومی یا صوبائی اسمبلی پر ضمنی الیکشن نہیں کروایا جا سکے گا، اس لیے دونوں رہنما اس سے قبل استعفیٰ نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے لاہور کے مال روڈ دھرنے کے دوران قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ عمران خان نے بھی جلد مستعفیٰ ہونے کا عندیہ دیا تھا۔