آل پاکستان مسلم لیگ 4فروری کو اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے

 
0
375

اسلام آباد، جنوری  20 (ٹی این ایس):  آل پاکستان مسلم لیگ 4فروری کو اسلام آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف جلسے کے شرکاء سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابات 2018کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں پارٹی ملک بھر میں جلسے منعقد کر کے عوامی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے۔4فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا جلسہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔جلسے میں بھاری تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔جلسے کے شرکاء سے پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔جلسے کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ 4فروری کو ہونے والا ہمارا جلسہ سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا دے گا ۔جلسے کی بھرپورکامیابی کے لئے پارٹی راہنما ئوں نے فیڈرل کیپیٹل اور ملحقہ علاقوں میں کارنرمیٹنگز اور دیگر انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔