ملتان ،80سالہ حکیم شخص نے تیسری جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 
0
500

ملتان ،جنوری 21(ٹی این ایس):صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں 80سالہ حکیم شخص نے تیسری جماعت کی طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق معصوم سی گڑیا کو طبعی امداد کے لئے ملتان شہر کے نشتر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں ان کو طبعی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق چھوٹی بچی گھریلو سامان خریدنے کے لئے پنسار کی دوکان پر گئی ۔اور حکیم شخص نے اسے پکڑ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے 80سالہ حکیم شخص کو پکڑ کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔جبکہ بچی کے والدین اس وقت سراپا احتجاج ہیں ۔