لاہور،جنوری 21(ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کل کے روز ہر ی پور میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا جہاں پر کارکنان کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ہیلی کاپٹر سے پھول کی پتیاں گرا کر شاندار استقبال کیا گیا وہی پر دوسری جانب انہیں ایک جزباتی شخص کی جانب سے لعنت نواز شریف،لعنت نواز جیسے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق شخص نے اس قدر اونچی آواز میں نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے کہ پورے جلسے میں ان کی آواز گھونجنے لگی ۔یاد رہے کہ ہری پور کے جلسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی جانب سے پنجابی میں تقریر کی گئی جس پر انہوں نے اپنے کارکنان کے جزبات گرما دیئے ۔