جنسی درندےعمران نے گذشتہ برس میری بیٹی کو بھی زبردستی روک لیا تھا:مقامی خاتون کا انکشاف

 
0
274

قصور جنوری، 23 (ٹی این ایس): زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت عمران علی کے نام سے ہوئی جو زینب کے گھر کے قریب ہی کورٹ روڈ کا رہائشی ہے۔ عمران علی کے گرفتار ہونے کے بعد مقامی خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران نے گذشتہ برس میری بیٹی کو بھی زبردستی روک لیا تھا۔

بیٹی کے شور مچانے پر ہم عین موقع پر پہنچ گئے ۔ عمران کے گھر والوں سے اس بات کی شکایت کی تو انہوں نے اُلٹا ہم پر الزام لگایا۔ مقامی خاتون کا کہنا تھا کہ ہم اپنا مسئلہ لے کر پولیس کے پاس بھی گئے لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پولیس تفتیس کے دوران زیر حراست ملزم عمران علی نے زینب سمیت متعدد بچیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے اور انہیں قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔