عمران خان نے استعفیٰ دینے سے روک دیا ہے، شیخ رشید

 
0
424

اسلام آباد جنوری 23(ٹی این ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے عمران خان نے استعفیٰ دینے سے روک دیا ہے، استعفیٰدینا یا نہ دینا میرا ذاتی مسئلہ استعفیٰ دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 28جنوری کے بعد الیکشن نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شیخ رشیدنے کہا کہ اگر الیکشن ہوئے تو میں راولپنڈی کی دو نشستوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑو ں گا، استعفیٰ اس وقت دوں گا جب ضمنی الیکشن نہ ہو سکیں ، امریکی صدر ٹرمپ نے پلاننگ کے تحت ٹویٹ کی اصل مجرم حقانی نیٹ ورک نہیں بلکہ حسین حقانی ہے جیسے وزیر اعظم کا پروٹوکول دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سات ، اٹھ دن تک استعفیٰ دینے سے منع کیا ہے عمران ہی کہنے پر دو دن کیلئے دبئی گیا تھا میرے جانے کے پیچھے طوفان کھڑا کیا گیا، ملک کو لوٹنے میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش پیش ہیں چین والے کہتے ہیں کہ سب فیصلے دبئی میں ہوتے تھے ، شہبازشریف نواز شریف سے بھی بڑا چور ہے وزیر خزانہ اربوں کی لوٹ مار کرکے بیمار کرکے لندن میں بیٹھا ہے چائینز کمپنیوں کے ٹھیکوں کا فیصلہ اسحاق ڈار کا بیٹا کرتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں سزا نہ ہو اور نہ ہی لوٹی ہوئی دولت کا حساب ہو وہ دولت بچانے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں،مسلم لیگ میڈیا سیل نے عدلیہ اورفوج کی تضحیک کی جارہی ہے جبکہ گورنر ہائوس میں پاک فوج کی کردار کشی کی جارہی ہے ،کاش تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کیلئے مجھے ووٹ دیئے ہوتے تو آج کام آر پار کردیتا ، ملک کی سٹیپنی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ کرنے والے پانچ ججوں کا فیصلہ ڈسٹ بن میںپھینکناہے وہ جواب دیں کہ ائربلیو اور ایل ایم جی کیلئے پیسہ کہاں سے آیا ہے جس ملک کے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور داخلہ اقامہ پر ہوں اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے 39قومی اسمبلی کے ارکان ایسے ہیں جنہوں اقامہ ختم کروانے کی درخواست دی ہوئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے 130اضلاع میں سے 30اضلاع میں مردم شماری ہوئی ہے جبکہ 100اضلاع ابھی رہتے ہیں اس سال الیکشن نہیں ہوسکتے البتہ اسمبلیاں توڑ دی جائیں تو صورت حال مختلف ہوسکتی ہے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اگر شیخ رشید فون پر بھی استعفیٰ دیں تو قبول کر لوں گا بچہ نہیں ہوں کہ میں استعفیٰ دے دوں ، ایل ایم جی کا کیس کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ناموس رسالت کے خلاف پارلیمنٹ میں سازش ہوئی ہے اس پارلیمنٹ پر میں 100بار لعنت بھیجتا ہوں ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کو قوم کی جانب سے زینب کیس کا نوٹس لینے کا شکریہ ادا کرتا ہوں وہ ہفتے اور اتوار کو بھی عدالتیں لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ اشیانہ سکیم میں لاہور کے اندھوں کو بھی پتہ ہے کہ یہ خواجہ آصف کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید اور چوہدری نثار کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں پرویز رشید کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا لیکن چوہدری نثار میں نہ ہمت اور نہ اہلیت کبھی کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس راولپنڈی کی تضحیک ہو ۔