سعودی شاہی عدالت کے مشیر کا کویتی وزیر کے خلاف نازیبابیان

 
0
365

ریاض جنوری 25(ٹی این ایس)سعودی شاہی عدالت کے ایک سنیئر مشیر کی طرف سے کویتی حکومت کے ایک وزیر کے بارے میں ’نامناسب‘ ریمارکس دینے پر کویت نے احتجاج کیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے اپنے تحفظات کویت میں تعینات سعودی سفیر تک پہنچا دیے ہیں۔ سعودی عہدیدار تَرکی الشیخ نے چند روز قبل اپنے ایک ٹویٹ میں کویتی وزیر برائے تجارت خالد الروضان کو ’لالچی‘ کہا تھا۔ یہ امر اہم ہے قطری بحران کے حل کی خاطر کویت ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ الروضان نے حال ہی میں قطر کا دورہ بھی کیا تھا۔